پاکستان اور بھارت کے موجودہ تعلقات کے پیش نظر آج یہ تصور کرنا قدرے مشکل لگتا ہے کہ کبھی یہ دونوں ملک ایک ہی تھے۔
مگر پاکستان میں بھگت سنگھ اور سر گنگارام کے گاؤں
میں پہنچ کر یہ احساس بخوبی ہو جاتا ہے کہ آزادی کی جنگ پاکستان اور بھارت
دونوں کی مشترکہ وراثت تھی۔
بھگت سنگھ اور سرگنگا رام کی پیدائش پاکستان کے صوبے پنجاب کے فیصل آباد (اس وقت کے لائل پور) کی تحصیل جڑانوالا میں ہوئی تھی۔
